حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور کچھ مرکزی ٹی وی چینلز پر ایسی خبریں گردش کرتی رہیں کہ "بھارتی فوج نے اسلام آباد پر قبضہ کر لیا ہے”۔ یہ جھوٹا دعویٰ نہ صرف گمراہ کن تھا بلکہ اس نے بھارتی عوام کے درمیان شدید بے چینی اور خوف کی فضا بھی پیدا کر دی۔

باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نروانہ سے تعلاق رکھنے والے منجو نامی مقامی تجزیہ کار نے اس جھوٹی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر صرف ایک چینل پر نہیں، بلکہ کئی مرکزی میڈیا چینلز نے اسے ٹی وی پر دکھایا۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد جو سوشل میڈیا یا ٹوئٹر استعمال نہیں کرتے، وہ صرف ٹی وی سے ہی خبریں حاصل کرتے ہیں۔”ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خبر کو ایک سنجیدہ انداز میں پیش کیا، جس سے عوام میں جنگ کے خدشات نے جنم لیا۔ "لوگ پوچھ رہے تھے، کیا واقعی بھارت نے اسلام آباد پر قبضہ کر لیا؟”

انہوں نے سینئر صحافی رویش کمار کی ایک پرانی بات کا حوالہ دیا کہ "لوگوں کو ٹی وی دیکھنا بند کر دینا چاہیے”۔ آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے وہ رائے دیتے ہیں کہ رویش کمار کی بات بالکل درست تھی۔سیز فائر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، "یہ ایک قومی معاملہ ہے اور بہتر ہوتا کہ دفاعی سیکریٹری خود اس پر بیان دیتے۔ اگر بھارت نے اپنی مرضی سے جنگ بندی کی ہوتی تو ایک مضبوط پیغام جاتا۔ لیکن اگر یہ امریکی دباؤ پر ہوا ہے تو یہ درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جس انداز میں جنگ بندی کا جشن منایا، اس کے برعکس بھارت نے اسے ایک "سفارتی شکست” کے طور پر قبول کیا۔ ان کے مطابق، اگر بھارت واضح طور پر کہتا کہ یہ جنگ بندی پاکستان کے دباؤ پر ہوئی ہے، تو عالمی سطح پر ایک مختلف تاثر جاتا۔

افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

پی ایس ایل،اسلام آباد کا طوفانی آغاز، کراچی کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

Shares: