واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ابھرکر دنیا کےسامنے آیا ہے۔

باغی ٹی وی:پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے اہم سفارتی دورے پرہے، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر امریکی قیادت کو آگاہ کرنا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنا اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کرنا ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کی امریکی انتظامیہ اور کانگریس کے اہم ارکان کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں متوقع ہیں، جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گی بلکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کریں گی۔

ماہرین فلکیات نے نیا بونا سیارہ دریافت کر لیا

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےبعد مسئلہ کشمیر ابھرکردنیا کے سامنے آیا ہے اور دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتطامیہ، پالیسی سازوں اور دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستانی سفیر نے بھارت کے موجودہ طرز عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت داخلی و خارجی پالیسیوں میں ہندوتوا کے انتہا پسند اور دہشت گردانہ نظریے پر عمل پیرا ہے بھارت کی سیاسی قیادت مسلسل توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا کھلم کھلا اظہار کر رہی ہے۔

پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیانات کا مقصد اندرونی سیاسی ناکامیوں اور انتظامی بحرانوں سے توجہ ہٹانا ہے جوہری صلاحیت کےحامل اس حساس خطےمیں بلا جواز طبل جنگ بجانا کسی طور بھی ایک ذمہ دارانہ اقدام نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور کشمیری عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی وفد کا یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور مسئلہ کشمیر کے لیے جاری کوششوں کا تسلسل ہے، جس سے سفارتی محاذ پر مثبت نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔

یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

Shares: