کراچی میں لو کا آج بھی راج، لوگ بے حال رہے آج گرم ریگستانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔سمندر سے چلنے والی ہواؤں کی بدولت کراچی میں موسم معتدل رہتا ہے لیکن بھارتی گجرات اور مغربی ممبئی میں سمندر میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کراچی کی ہوا متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ستمبر کے اواخر اور اکتوبر کے اوائل میں شدید گرمی معمول کی بات کی ہے ، اکتوبر کے اواخر سے موسم کی تبدیلی شروع ہوجائے گی اور اس دوران دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں

Shares: