روس نے افغانستان کی جانب سے ماسکو کے لیے نامزد کردہ سفیر کو سرکاری طور پر قبول کر لیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابل میں تعینات روسی سفیر نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران روسی سفیر نے ماسکو کے لیے مقرر کیے گئے افغان سفیر کی نامزدگی کی رسمی منظوری (نوٹ وربال) افغان حکام کو پیش کی۔
افغان وزارتِ خارجہ نے اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے افغان سفیر کی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر امارتِ اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی روابط میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ روس ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ محدود سطح پر ہی سہی، مگر براہِ راست سفارتی روابط بحال رکھے ہوئے ہیں۔ ماسکو کی جانب سے یہ منظوری نہ صرف افغان سفارتی عملے کی قبولیت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ افغانستان کے لیے عالمی منظرنامے میں ایک اہم سفارتی پیشرفت بھی سمجھی جا رہی ہے۔
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے
پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ
تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری