امریکی شہر ہیوسٹن کی عدالت نے مودی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

0
41

امریکی شہر ہیوسٹن کی عدالت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ میں مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں بدترین انسانیت سوز مظالم ڈھانے پر امریکہ کی ایک اور مقامی عدالت نے پہلے ہی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج سے مظالم کرانے والے لیفٹننٹ جنرل جیت سنگھ کو طلب کررکھا ہے۔
ادھر مودی نے ٹرمپ کی موجودگی میں بہت بڑے مجعے سے تقریر کی جس میں پاکستان کا نام لیئے بغیر کہا کہ اس ملک کی پہچان دہشت گردی ہے اور اسکے حکمران اپنا ملک خود نہیں سنبھال سکتےکشمیر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم نے ستر برس کے اس مسلے کو مستقل طور پر حل کر دیا ہے اور وہاں کے مکینوں کو وہی تمام حقوق ملیں گے جو سب بھارتیوں کو ملے ہوئے ہیں

دوسری طرف مودی اور ٹرمپ کی اس تقریب کے موقع پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے خلاف ہیوسٹن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرے کے منتظمین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ امریکہ کے مختلف علاقوں سے پندرہ سے بیس ہزار افراد اس مظاہرے میں شرکت کیلئے ہیوسٹن پہنچ گئے ہیں جن میں پاکستانی نژاد ماریکیوں کے علاوہ امریکہ میں بسنے والے مسلمان اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

Leave a reply