ایک اور بڑے حکمران نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہرا دیا

0
37

ایک اور بڑے حکمران نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہرا دیا

باغی ٹی وی رپورٹ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سعودی ارامکو کی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرا دیا.جانسن نے یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے صحافیوں کو دیا ہے جو اس کے طیارے میں اس کے ساتھ محو سفر تھے
اس سے پہلے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بعقیق اور خریص میں آرامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کےناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

آرامکو حملے، سعودی وزیر خارجہ نے بھی ایران کا نام لے


کرنل ترکی المالک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں میں حوثی باغی شامل نہیں کیونکہ ان کے پاس یہ اہلیت نہیں کہ وہ اس طرح کے حملے کر سکیں۔ سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر حملہ یمن سے نہیں کیا گیا تھا جبکہ ایران نے ایسا ثابت کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے ڈرونز بھی حوثی ملیشیا کے استعمال شدہ ڈرونز سے بالکل مختلف تھے۔حملوں میں دوسری طرف سعودی وزیر خارجہ اس سے پہلے یہ بیان دے چکے ہی کہ استعمال ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں کی باقیات حاصل کر لی ہیں جو اس بات کے ثبوت ہیں کہ یہ حملے ایرانی جارحیت ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبی نے کہا ہے کہ ایرانی اسلحہ سے ارامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا.ایرانی ہتھیاروں سے بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پرحملہ ہوا جو کہ ایک بزدلانہ بات ہے ۔

Leave a reply