کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
47

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں ایک جسم ،ایک روح کا رشتہ ہے ،وزیراعظم کی ملاقاتوں میں سب سے اہم معاملہ کشمیر کا ہے،وزیراعظم بھارتی ریاست کا مکروہ چہرہ دکھارہے ہیں،

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خا ن کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے،وزیراعظم عمران خان امریکہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم عالمی رہنماؤں کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں ،

میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سی ایم ایچ سیالکوٹ میں روز بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کو لایا جاتا ہے،

حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

Leave a reply