شائقین کرکٹ آفریدی فینز کے لیے خوش خبری قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہو لڈر شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کر دیے گئے،
شائقین کرکٹ آفریدی فینز کے لیے خوش خبری قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہو لڈر شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کر دیے گئے، دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں شاہد آٍفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔س موقع پر ٹیم قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 تیزرفتار مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا