گوا سے پُونے جانے والی پرواز کے دوران اسپائس جیٹ طیارے کی کھڑکی کا فریم نکل گیا-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی کھڑکی کا فریم نکلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیابھارتی ائیر لائن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ متاثرہ حصہ صرف ایک ’کاسمیٹک‘ یعنی اندرونی کھڑکی کا فریم تھا۔ کھڑکی کا اندرونی فریم نکلنا مسافروں کے لیے خطرے کا باعث نہیں بنا۔

بھارتی ایئرلائن کے مطابق طیارے کا دباؤ اور ساخت مکمل طور پر محفوظ رہی، اسپائس جیٹ کیو 400 طیارے میں کھڑکیوں کے کئی مضبوط حفاظتی پرت ہوتے ہیں، کھڑکیوں میں لگے حفاظتی پرت کسی بھی ممکنہ خطرے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپائس جیٹ کی فلائٹ SG1080، جو ایک Bombardier Q400 ہ، 1 جولائی کی شام کو گوا سے پونے کے لیے روانہ ہوئی،ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد، ایک مسافر نے دیکھا کہ کیبن کی کھڑکی کے اندرونی حصے کا ایک حصہ ڈھیلا پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جلد ہی ویڈیوز گردش کرنے لگیں، جس میں ہلکے رنگ کا پلاسٹک کا فریم، جسے شیڈ ٹرم کے نام سے جانا جاتا ہے، دیوار سے بے ترتیبی سے لٹکا ہوا دکھایا گیا ہے۔
gawa se pone tak ki mamol ki parwaz masafron ke liye ek tanao min badil gayi jab is hafte ke sharo min spice

Shares: