غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، رات بھر جاری فضائی حملوں میں مزید 118 فلسطینی شہید جبکہ 581 افراد زخمی ہو گئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں پناہ گزینوں کے اسکول "مصطفیٰ حفیظ” کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں 17 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تر وہ خاندان شامل ہیں جو پہلے ہی متعدد بار بے گھر ہو چکے تھے۔دوسری جانب، شمالی غزہ میں القصام بریگیڈ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ادھر انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر کو بھی، جو اسرائیلی حملے میں اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہو گئے تھے، سپردِ خاک کر دیا گیا۔غزہ پر بمباری کی تازہ لہر میں عام شہریوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تحفظات اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای 22 دن سے منظر عام سے غائب

حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید، "ہائبرڈ نظام” کا بیانیہ مسترد

2025 میں 8,500 کاروباری صارفین سائبر حملوں کا شکار ہوئے

بلوچستان اور آزاد کشمیر ،دانش اسکولز کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے منظور

پنجاب میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Shares: