وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہو رہی، اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات میں موجود تھے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر عمومی تبادلہ خیال ہوا، تاہم عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت پر سب کا اتفاق ہے، اور محرم الحرام کے بعد بھی کوئی بڑی سیاسی سرگرمی متوقع نہیں، کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس تحریک چلانے کی نہ صلاحیت ہے نہ حالات موافق ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ سیاسی ڈائیلاگ پر زور دیتے رہے ہیں، اور شہباز شریف نے بھی پارلیمنٹ کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں بتایا کہ وہ حال ہی میں چوہدری نثار سے عیادت کے لیے ملنے گئے تھے کیونکہ ان سے ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے۔

آخر میں انہوں نے شکوہ کیا کہ ایک وقت تھا جب اسمبلی میں تقریر کرنے پر بھی گرفتار کر لیا جاتا تھا، اور وہ خود اس کا شکار رہ چکے ہیں۔

غزہ میں مزید 138 فلسطینی شہید، امدادی مراکز پر شہادتوں کی تعداد 631 ہوگئی

امریکہ ،پاکستانی شہری فرخ علی پر 65 کروڑ ڈالر ہیلتھ کیئر فراڈ کا الزام

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے

حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا

حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا

Ask ChatGPT

Shares: