افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے
افغانستان کے صدر اشرف غنی 27 جون کوپاکستان کا دورہ کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات مثبت رہی ہے اور اب 27 جون کووزیراعظم سے اسلام آباد میں دوبارہ ملاقات ہو گی. افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے یقینی طور پر پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی اور پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں نئے دورکا آغاز ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران ہوئی تھی جس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خاص طور پر افغانستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی تھی.