پی آئی اے نے کتنے کروڑ روپے مالیت کا کھانا ضائع کیا؟ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن نے جتنا کھانا ضائع کیا وہ 5 لاکھ 14ہزار 554 افراد کے لیے کافی تھا، آڈیٹرجنرل نے پی آئی اے فلائٹ کچن کی آڈٹ رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا، پی آئی اےنے2013میں ایک کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار روپےکا کھانا ضائع کیا، یہ کھانا ایک لاکھ 56 ہزار 564 افراد کا پیٹ بھرسکتا تھا، 2014 میں 2 کروڑ 27 لاکھ 61 ہزار245 روپے کا کھانا ضائع کیا گیا، 2014 میں ضائع ہونے والا کھانا ایک لاکھ 50 ہزار265 مسافروں کے لیے پکایا گیا،

آڈٹ رپورٹ‌ میں بتایا گیا ہے کہ 2015میں3کروڑ6لاکھ62ہزارکاکھاناکسی کےپیٹ میں نہ جاسکا، 2015میں ضائع ہونےوالاکھانا 2 لاکھ 7 ہزار 365 افراد کا پیٹ بھرسکتا تھا، پی آئی اےلاہورانتظامیہ نے3کروڑ40لاکھ روپےکاکھاناضائع کیا،

Comments are closed.