اسلام آباد ۔ دین دار اور نیک بیوی اللہ کی طرف سے شوہر کے لیے ایک نعمت ہے، دین ہے تو سب کچھ ہے جس کے پاس دین نہیں‌ اس کے پاس کچھ بھی نہیں‌، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے صف اول کے گلوکار ابرارالحق نے ایک تقریب میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ،

پاکستان کے صف اول کے گلوکار ابرارالحق داڑھی رکھنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعت لکھنے کے دروان داڑھی رکھنے کی خواہش پیدا ہوتے ہی سنت نبویؐ پوری کی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ جب وہ نعت رسولؐ لکھ رہے تھے توان کے دل میں داڑھی رکھنے کی خواہش پیداہوئی اور انہوں نے اس پر عمل بھی کیا۔

میں محمد بن سلمان سے نہیں‌کسی اور سے محبت کرتی ہوں‌، لنزے لوبان کے بیان نے کھلبلی مچادی
https://baaghitv.com/i-do-not-love-with-mbs-but-another/

ابرارالحق نے اپنے والدین کی وفات پر بہت غمزدہ انداز میں اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی وفات کے بعد دنیا درای میں دل نہیں لگتا ہے اور جب وہ پریشان ہوں تو والدین بہت یاد آتے ہیں۔والدین بھی اللہ کی نعمت ہوتے ہیں مگر جب چھن چائیں تو پھر احساس ہوتا ہے

ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کا ’’رنگ رنگ‘‘ بہت پسند ہے جس کی وہ اکثر ان سے فرمائش بھی کرتے ہیں ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کا بشری بی بی سے شادی کا فیصلہ اچھا لگا کیونکہ دین دار بیوی شوہر کے لئے ایک نعمت ہے۔

Shares: