الجیریا کے ہسپتال کے میٹرنٹی یونٹ میں آتشزدگی سے آٹھ بچے جاں بحق ہو گئے۔
بھارت میں ایل پی جی پلانٹ میں آگ لگ گئی
ترجمان کیپٹن نسیم برناوئی کے مطابق الجیئرز کے جنوب مشرق میں 500 کلومیٹر دور اویڈ سوف میںہسپتال میں آگ لگ گئی۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 4بجے لگی ۔
اس موقع پر 11 بچوں ، 107 خواتین اور 28 عملے کو بچالیا گیا۔آگ سے جلنے اور دھوئیں سے آٹھ بچے جاں بحق ہوگئے ۔
آگ پر قابوپانے کے لیے درجنوں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ برناﺅئی نے بتایا کہ آگ کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے۔
وزیر اعظم نورڈائن بیدوئی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔