اسلام آباد: خوبرو اداکارہ سجل علی اب اپنے جوہر دکھائیں گی ڈرامہ "الف” میں ، اطلاعات کےمطابق ڈرامہ ’’الف‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ڈرامہ’’الف‘‘ کے نئے تیسرے ٹیزر میں اداکار احسن خان کو ایک آرٹسٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے ،ڈرامہ "الف ” میں کبری خان رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشہور ڈرامہ ” الف ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے معروف اداکاروں کے کردار بھی وضع کردئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ’’الف‘‘ کی کاسٹ میں اِحسن خان ، کبری خان کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی جو ایک فلم ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مقابل اداکارہ سجل علی ایک خودار لڑکی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔

Shares: