انار دانہ کی چٹ پٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ
اجزاء:
اناردانہ 2 تولہ
ہرا دھنیا 1 گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب پسند
ترکیب:
انار دانہ دھو کر صاف کر لیں اور سل پر باریک پیس لیں جب اچھی طرح باریک ہو جائیں تو اس میں نمک مرچ اور دھنیا پودینہ اچھی طرح دھوکر کاٹ کر شامل کر کے اچھی طرح پیس لیں تھوڑا سا پانی ملا کر خوب اچھی طرح پیس لیں اور کسی باؤل میں دال کر محفوظ کر لیں کھانے کے ساتھ یا چائے پکوروں کے ساتھ پیش کریں