روس نے چینی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ اورمتعلقہ امیگریشن حکام کے مطابق یہ سہولت 15 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گی اور ابتدائی طورپرایک سال کے لیے فراہم کی جائے گی،اس فیصلے کا مقصد روس اور چین کے درمیان سیاحت، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینا ہےروسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ چینی شہریوں کو اس سہولت کے تحت روس میں مقررہ مدت تک بغیر ویزا قیام کی اجازت حاصل ہو گی۔

اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

چینی وزارت خارجہ کے مطابق جوابی اقدام کے طور پرچین نے بھی روسی شہریوں کو ویزا فری سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہریوں کو چین میں ویزا کے بغیر داخلے اور 30 دن تک قیام کی اجازت دی جائے گی،دونوں ممالک کے درمیان اس باہمی اقدام کو دوطرفہ اعتماد، تجارتی تعلقات کی مضبوطی اور سفارتی تعلقات کی نئی جہت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں عوامی روابط اور سیاحتی سرگرمیوں میں مثبت پیشرفت کا باعث بنے گا۔

یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

Shares: