مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ایتھانول کرپشن کا سو موٹو نوٹس لیں، غریبوں سے ادویات،اسپتالوں سے مفت علاج کی سہولتیں چھین لی گئیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسن اقبال نے مریم اورنگزیب اورشائستہ پرویز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جی آئی ڈی سی کی مد میں 300 ارب روپےنوازنے کی کوشش کی گئی، میٹروکے کرائے بڑھا دیے گئے اورحکومت کہتی ہے وسائل نہیں، چیئرمین نیب سے استدعا ہے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں اس کا نوٹس لیں، معاملےکی بے لاگ تحقیقات کرکے تعین کیا جائے کس کے کہنے پرمراعات دی گئیں، پشاور میٹرو بس سب سے بڑا کرپشن کا میگا اسکینڈل ہے، تیس ارب کا منصوبہ ایک سو تیس ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ہنستا بستا پاکستان دیا تھا جس کا انہوں نے بیڑا غرق کردیا، زلزلے سے ہونے والے نقصانات پراظہارافسوس کرتے ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں،

احسن اقبال نے کہاکہ شیخ رشید شہباز شریف اورنواز شریف کی فکرکی بجائے اپنی ریلوے کو سنبھالیں، دھرنے سے متعلق 30 ستمبر کو سی ای سی میں سب طے کر کے بتائیں گے، وقت آئے گا لوگ نواز شریف کے لیے گھروں سے نکلیں گے،

Shares: