ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) ڈیرہ شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ سرگرم، علی الصبح کالج چوک پر کار سوار چور تین دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکان میں موجود لاکھوں کا کیش لے اڑے، مزاحمت پر گارڈ پر تشدد ،بیکری کی دکان میں بند کر دیا ،سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے نامعلوم چوروں نے علی الصبح تین دکانوں جس میں بیک اینڈ ایٹ بیکرز سمیت وزیر آٹوز اور شیروانی ایلومینیم گلاس سنٹر کے تالے توڑے کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا بیکری کے چوکیدار حفیظ کی مزاحمت پر چوروں نے اس پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے چوکیدار حفیظ کو بیکری کی دوکان میں بند کر کے چلے گئے پولیس تھانہ سول لائن نے جائے وارداتوں پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Shares: