وزیر اعلی کی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیم میر پور روانہ

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیمیں میر پور روانہ کر دی گئیں -گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع سے 7 ایمبولینس، 6 ریسکیو گاڑیاں اور 90 ریسکیورزلزلہ زدہ علاقے میں جا کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے-

زلزلہ زدگان کیلئے خوراک بھی میر پور کے لئے روانہ کر دی گئی ہے -وزیر اعلی کی ہدایت پر 3500 فوڈ ہیمپرز، زلزلہ زدگان کیلئے بھیجے جا رہے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پنجاب حکومت ممکنہ وسائل فراہم کرے گی –

یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں شدید زلزلے کے نتیجے میں خاتون سمیت 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

Comments are closed.