کابل : امریکہ افغانستان میں اپنی مرضی کے صدر کی تلاش میں کوشاں ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ایک مداخلت پسندانہ پیغام جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے فقدان اور دھاندلی کے امکان کے بارے میں امریکی سفارتخانے کو بہت زیادہ رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں جو باعث تشویش ہیں –
امریکی سفارتکار کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی امیدواروں کو بھی چاہئے کہ وہ جمہوری اصولوں کے مطابق عمل کریں – امریکی سفارتخانے کا یہ بیان ایک ایسے وقت جاری ہوا ہے جب امریکی سفیر نے ہمیشہ افغانستان کے صدارتی امیدواروں سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں – افغانستان میں صدارتی الیکشن اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے ہیں۔دوسری طرف صدر اشرف غنی کے مخالفین کا کہنا ہےکہ اگر امریکہ نے کوئی مداخلت کی تو نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا جائے گا