کراچی:اے ہمارے پروردگار پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرما ، زلزلہ کے بعد شوبزسے وابستہ شخصیات کی اللہ کے حضوردعائیں اور التجائیں کرنا شروع کردیں ، زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی سے جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں شوبز سے وابستہ فنکاربھی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور خدا سے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔
Saddened by the loss of precious lives and destruction during the #EarthquakeinPakistan
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 24, 2019
پاکستانی قوم پر اللہ رحمت فرمائے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے ، اس مشکل وقت میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یہی نیک تمنائیں رکھتے ہیں، ایسے ہی پاکستان کے نامور گلوکارو اداکار علی ظفر نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Prayers for all those who have been affected by the earthquake..
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 24, 2019
حسب روایت پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے زلزلہ کا سنتے ہی سب سے پہلے متاثرین کےلیے دعائیں کیں ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پرآزاد کشمیر میں ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں استعمال کیے جانے والے ایمرجنسی نمبرزبھی شیئر کرائے اور پاکستانیوں کو احساس دلایا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔ماہرہ خان نے قوم کو بھی اس مشکل وقت میں اپنے متاثرین بھائیوں کی مدد کے لیے ترغیب بھی دی
#staysafePakistan 🇵🇰 #earthquake
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 24, 2019
پاکستان کے معروف اداکارشان نے بھی گزشتہ روز آنے والے زلزلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور سب کی حفاظت کے لیے دعا کی۔ اداکارشان نے اس واقعہ پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزآزاد کشمیر میں آنے والے خوفناک زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کررکھ دیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
Prayers with those affected by the earthquake. May Allah protect us from all forms of calamities
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 24, 2019
باقی اپنے ہم عصر اور ہم مکتب اداکاروں کی طرح معروف اداکار ہمایوں سعید نے زلزلہ متاثرین کی حفاظت کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ ہم سب کو قدرتی آفات سے بچائے اور ہماری حفاظت کرے۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1176501273761374208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1176501273761374208&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1819992%2F24
آزاد کشمیر میں کل آنے والے زلزلے کے بعد ہونے والے نقصان پر اداکارہ ارمینا خان بھی بہیت غمزدہ ہیں اداکارہ ارمینا خان نے کہا میری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھے ہیں۔ زلزلے کے بعد جو تصاویر سامنے آرہی ہیں انہیں دیکھ کر میں سخت صدمے میں ہوں۔ ارمینا خان نے اللہ کے حضور دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے رحیم وکریم اللہ جی اس قوم کی حفاظت فرما اور ان کو مشکلات اور مصائب سے نکال کر سکون اور صحت عطافرما۔
گزشتہ روزآزاد کشمیر میں آنے والے خوفناک زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کررکھ دیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔