مزید دیکھیں

مقبول

امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے...

ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

بلوچستان ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے بلوچ...

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں...

حادثات میں کمی ، ماہرین نے ای چالان کو موثر قرار دیا

لاہور : ای چالان سے ایک طرف حادثات میں کمی ہوئی ہے تو دوسری طرف سیف سٹی اتھارٹی نے کیمروں کے ذریعے شہر میں 1 لاکھ 23 ہزار چالان کرکے 20 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق سیف سٹی سسٹم کے تحت پہلے سال کی کامیابی کے بعد منصوبے کا سال مکمل ہونے پر اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں سیف سٹیز افسران نے کیک کاٹا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سیف سٹی حکام کے مطابق کیمروں کے ذریعے اشاروں کی خلاف ورزی، ون وے، لائن ولین کی خلاف ورزی پر ایک سال میں 23 لاکھ الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن کی مد میں شہریوں کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، ایک سال کے دوران 10 لاکھ گاڑیوں جبکہ 12 لاکھ موٹرسائیکلوں اور 1 لاکھ سے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک کا کہنا تھا کہ منصوبے سے حادثات میں 85 فیصد کمی آئی ہے اور ای چالاننگ منصوبے کی کامیابی پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔یا رہے کہ حکومت سیف کیمروں کا نیٹ ورک دوسروں شہروں تک پہنچانےکا منصوبہ بھی زیر غور ہے