مزید دیکھیں

مقبول

ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے...

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں...

پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ...

ننکانہ : گوردوارہ جنم استھان میں ویساکھی میلے کا عروج، عقیدت کا سمندر امڈ آیا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)...

اللہ آزمائش سے بچائے ، کیا زندگی ہے شامی مسلمانو کی ، بے گھر بھی غیروں نے بھی قبول نہ کیا ، پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق

دمشق : اللہ آزمائش سے بچائے ، کیا زندگی ہے شامی مسلمانو کی ، بے گھر بھی غیروں نے بھی قبول نہ کیا ، پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق ہوگئے ہیں‌ ، ترکی کے جنوبی علاقے ریحانیہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں 6 شامی پناہ گزین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کےمطابق ترکی کی فوج کی ایک بڑی گاڑی مذکورہ شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے واپس بھیجنے کے لیے شام کی سرحدی گزر گاہوں کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں اُلٹ گئی۔ان پناہ گزینوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ بات شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے منگل کے روز بتائی۔

شامی حکومت کی طرف سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ ترکی زبردستی شامی پناہ گزینوں کو واپس شام بھیج رہا ہے، جبکہ دوسری جانب ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا ہے جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا ارادہ کیا۔