لاہور: پنجاب پولیس نے دارالحکومت کے علاقے ملت پارک سے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون کو بازیاب کرالیا۔روشن آرا اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا جس میں بڑی پیشرفت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہورکے علاقے میں واقع ملت پارک تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی اور گھر سے 25 سالہ خاتون کو برہنہ حالت مین بازیاب کرایا۔پولیس نے بازیاب کرائی جانے والی خاتون کو نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا جبکہ اُس کے دو بھائیوں عامر اور مکرم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والی خاتون کی شناخت روشن آرا کے نام سے ہوئی جسے اُس کے بھائیوں نے گھر میں برہنہ حالت میں گزشتہ کئی روز سے قید کیا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون کے بھائیوں نے جادوکے نام پر خاتون کو گزشتہ ایک عرصہ سے گھر میں قید کیا ہوا تھا۔

Shares: