پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

0
83

نیویارک : پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے پر اتفاق، مقصد عالمی دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہے، اطلاعات کےمطابق نیویارک میں‌ تینوں ملکوں‌کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ مشترکہ فیصلہ کیاگیا کہ مغرب اور دیگر عالمی دنیا تک اسلام کا واضح اور صحیح تصور پیش کرنے کےلیے اپنا ایک فورم ہونا چاہیے ،

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ اسلامی انگریزی چینل شروع کرنے کے حوالے سےاپنے ٹویٹ پیغام میں‌ لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ‘اسلاموفوبیا’ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام’ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

عمران خان نے اپنی بات جو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی، واقفیت کے لیے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تجویز دی کی ہمیں‌ تینوں برادراسلامی ملکوں کو اپنا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنا چاہیے جس کے ذریعے ہم دنیا تک اپنا پیغام پہنچا سکیں‌جس پر ملائشیا کے مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب اردوان نے اتفاق کرتے ہوئے اس پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے پر زور دیا

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے تینوں‌ملکو کے درمیان مشاورت بہت جلد شروع ہوجائے گی اور اس سلسلے میں‌پہلا اجلاس بھی پاکستان میں‌ ہونے جارہا ہے، جس میں‌ملائشیا اور ترکی کے ذمہ دار شریک ہوکر اس عالمی انگریزی چینل کے اجرا کے حوالے سے ورکنگ اور نیٹ ورکنگ تشکیل دیں‌گے

Leave a reply