آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ
باغی ٹی وی رپورٹ خلیج میں جنگ کا موسم بنانے کی تیاریاں جاری ،امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے سعودی آرامکو پر ڈرون حملوں میں ملوّث ہونے سے تنازع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے ایک تقریب میں کیاجو کہ’جوہری ایران کے خلاف متحد‘ United against nuclear Iranکے عنوان کے ساتھ ہو رہی تھی . امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ انتھک اور مسلسل پابندیوں کے لیے کوشاںہیں.
دوسری طرف جنرل اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے ایرنی صدر نے کہا تھا کہ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی دباؤ کے باوجود معاشی ترقی کیلئے سرگرم رہے گا۔ ہم واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کی بحالی صرف کیلئے تیار ہیں تاہم ایک ہی صورت میں یہ مذاکرات ہوں گے کہ ٹرمپ سرکار اپنے وعدوں پر قائم رہے۔ کیونکہ یہ لوگ پہلے معاہدے توڑتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جوہری معاہدے سے امریکی انحراف کے بعد ایک سال انتظار کیا۔