پنجاب میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 2ہزار900 تک پہنچ گئی ، مزید 4 افراد جانبحق

0
39

اسلام آباد: پنجاب میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 2ہزار900 تک پہنچ گئی ، دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، راولپنڈی اور خانپور میں تین مریض دم توڑ گئے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں‌کہ اس وقت کراچی سے خیبر تک ہزاروں افراد کو مرض نے لپیٹ میں لے لیا۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 2 مریض دم توڑ گئے، خانپور میں بھی ڈینگی کا شکار 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پنجاب میں مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 953 تک جاپہنچی۔

محکمہ صحت کی طرف سے دی جانی والی اطلاعات کےمطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی سینکروں مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے ، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2900 سے تجاوز کرگئی۔محکمہ صحت کی طرف سے مریضوں کو تمام تر سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں،

Leave a reply