ٹرمپ مودی کی تعریف نہیں ، تضحیک کر رہا ہے، آخر بھارتی میڈیا کو بھی پتہ چل ہی گیا

0
59

ٹرمپ مودی کی تعریف نہیں ، تضحیک کر رہا ہے، آخر بھارتی میڈیا کو بھی پتہ چل گیا

نریندر مودی کی تعریف اور توصیف میں بھارتی میڈیا ایسا کردار کر رہا ہوتا ہے جیسے کہ تمام میڈیا بی جے پی کا ترجمان ہے جو اپنے لیڈر کی ہر بات کو بنا سنوار کر مثبت انداز میں بیان کرے ، حالانکہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید اور اصلاح کے لیے تجاویز میڈیا کی اصل ذمہ داری ہے، امریکہ کے دورے پر گئے مودی کی ان دنوں امریکی صدر بہت زیادہ تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں.لیکن مودی کے قلابے آسمان کے ساتھ ملانے والے بھارتی میڈیا کو اب پتہ چلا کہ وہ تعریف نہیں دار اصل مودی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اس بات پر پھر طنز کےتیر برسائےجاتے ہیں.
بھارتی میڈیا کو اس بات کا احساس تب ہوا جب امریکی صدر نے کہا کہ نریندر مودی اتنے مقبول ہیں جیسے امریکہ کے معروف گلوکار اور اداکار ایلوس ایرون پریسلے تھے۔اور یہ مثال ایک نہیں دو تین دفعہ دی ، مودی کی تشبیہ اگر سابق امریکی صدر ابراہام لنکن یا صدر کینڈی کی دیتے تو مناسب بھی ہوتا ، لیکن تشبیہ امریکی گلوکار سے دی جار ہی ہے.
اس بات پر بھارتی میڈیا کو بعد میں پتہ چلا کہ جسے ہم مودی کی تعریف سمجھ رہے ہیں وہ در اصل اس کی تنقیص یا طنز ہے .

Leave a reply