دبئی : غیر معیاری کھانے فراہم کرنے سے 15 سے زائد شہری بیمار ، دبئی حکام نے غیر معیاری کھانے کھلانے والے امریکی ریسٹورینٹ کو بند کردیا ، اطلاعات کے مطابق دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں زائد المدت انڈے کھانے میں کھلانے پر 15 سے زائد افراد سخت بیمار ہوگئے تھے
ذرائع کے مطابق جمیرہ میں ایک امریکی ریسٹورینٹ کا دبئی کی میونسپل کارپوریشن نے جرمانہ کرتے ہوئے اس لیے بند کردیا ہے کہ اس ریسٹورینٹ پر غیر معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہ مضر صحت کھانا کھانے سے بہت سے افراد سخت بیمار ہوگئے تھے ،
یاد رہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت کھانا کھلانے کا یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی وجہ سے ایک بچے سمیت 15 افراد سخت بیمار ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال داخل کرانا پڑا ، دوران علاج اور تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد کھانا کھانے سے بیمار ہوئے تھے