لاہور : غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ، عزت بچانے کے لیے گھر بیٹھ جائیں تو بچے بھوکے مرتے ہیںاور اگر پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے کسی کی غلامی اختیار کرلیںتو عزت گنوانا پڑتی ہے، معاشرے میں یہی کچھ تو ہو رہا ہے ، ایسے ہی بادامی باغ کے علاقے میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالک مکان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
لاہور پولیس کے مطابق 14 سالہ مہک بادامی باغ کے علاقے میں شہزاد نامی شخص کے گھر پر کام کرتی تھی۔شہزاد نے اس کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔یاد رہے کہ حکومت اس جرم پر قابو پانے کی باتیںتو کرتی ہے لیکن عملی اقدامات کبھی بھی نہیںکیے