ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے وکیل خان سٹڈیم میں پہلی بار فسٹ آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے باغی ٹی وی سے بات کرتے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور کامونکی الیون ایف سی کے کپتان خان احترام الحق نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کل 27 ستمبر سے شروع ہو کر 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔کھیل کسی بھی قوم کے لئے بہت لازم ہے۔کوئی بھی کھیل مختلف قومیتوں کو اکھٹا کرتا ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو غلط راستے پر جانے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مثبت سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں کے ذریعے اپنے آپ کو مصروف کر کے ایک اچھے انسان کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کھیلوں کے ذریعے نوجوان دہشت گردی و منشیات فروشی کو شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ملک میں فٹبال کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

Shares: