مسلم لیگ (ن) کا ورکرزکنونشن آج ہری پوری میں ہوگا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ورکرزکنونشن کا اہتمام مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا تنظیم نے کیا ہے،ورکرزکنونشن سابق ایم پی اے قاضی اسد کی رہائش گاہ فورٹ روڈہری پورپرہوگا،ورکرز کنونشن کا آغاز سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا،
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ورکرز کنونشن سے احسن اقبال،امیرمقام، طارق فضل چوہدری،مرتضیٰ جاوید خطاب کریں گے، ورکرز کنونشن میں ہری پور و گردونواح سے مسلم لیگ ن کے کارکنان شریک ہون گے.
ذرائع کے مطابق ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر بات کی جائے گی، ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا،
اقوام متحدہ سے رائے شماری کی تاریخ مقرر کروائی جائے،رحمان ملک کا وزیراعظم کو خط
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترجمان مریم اورنگزیب کی نوازشریف سے متعلق مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے..پارٹی قائدین سے متعلق مقدمات سے متعلق کوئی خبر پارٹی ترجمان کی تصدیق کے بغیرشائع کرنا افسوسناک ہے.قانونی امور کی رازداری درخواست گزار اوراس کے وکیل کے درمیان ایک امانت تصور ہوتی ہے قانون اور عدالتی ضابطوں کے تحت قانونی حکمت عملی ذاتی نوعیت کا حق اور معاملہ ہوتا ہے