مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر تعلقات کے الزام میں شہریوں نے اے ایس آئی اور 3 خواتین کو 2 گھنٹوں ترکی کالونی کےکوارٹر میں بندرکھا بعدازاں پولیس نے اے ایس آئی اور تینوں خواتین کو تحویل میں لیکر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا.مظفر گڑھ کے علاقے ترکی کالونی میں علاقہ مکینوں نے نے تھانہ کرمداد قریشی کے اے ایس آئی ذکاء اللہ اور 3 خواتین کو کالونی کے کوارٹر میں 2 گھنٹے کے لیے بند کردیا.اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور اے ایس آئی اور تینوں خواتین کو مشتعل شہریوں سے بچاکر تحویل میں لیا اور تحقیقات کے لیے تھانہ سول لائن منتقل کردیا.علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ذکاء اللہ کے انکے خاندان کی شادی شدہ خاتون حسینہ مائی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے،ان کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ذکاء اللہ اور خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر کوارٹر کو تالالگایا،علاقہ مکینوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی ذکاء اللہ نے کالونی میں غیرقانونی ٹارچر سیل قائم کررکھا ہے اور کوارٹر کو برے کاموں کے لئے استعمال کرتا تھا،دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،اے ایس آئی ذکاء اللہ غیرقانونی کام میں ملوث ہواتو کارروائی کی جائیگی.

Shares: