مظفرگڑھ پولیس نے آئل مافیا کے خلاف بڑیکاروائی کرتے ہوئےپارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن پر کلمپ لگا کر اس سے تیل چوری کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔ قصبہ گجرات چوکی انچارج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خالی مکان کے ذریعے سرنگ کھود کر تیل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگایا۔وقوعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات میں قائم پاک عرب آئل ریفائنری کی پائپ لائن پر کلمپ لگاکر کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کرنےکا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔پولیس چوکی قصبہ گجرات میں تعینات سب انسپکٹر ملک سلیم لنگڑیال نے پولیس ٹیم اور پارکو کے اہلکاروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے خالی مکان میں سرنگ کھود کر پائپ لائن سے تیل چوری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہےاور تیل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین نامزد ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ پارکو آئل ریفائنری سے تیل چوری کے واردات کے انکشاف پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے بھی سخت نوٹس لیا اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آئل مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔

- Home
- جرائم و حادثات
- مظفرگڑھ پولیس کی آئل مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،پاک عرب آئل ریفائنری سےتیل کی چوری پکڑلی