مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈا قصبے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک فوجی نے خودکشی کرلی۔

بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

فوجی کی شناخت 96 بٹالین کے ونود کمار کے نام سے ہوئی۔ ونود نے ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے مین گیٹ پر ڈیوٹی کے دوران اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007ء سے لے کر اب تک 441بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی نے ایک کیپٹن سمیت 9فوجیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے کی خودکشی

یاد رہے کہ بھارتی فوج میں خود کشی کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گذشتہ سال 80بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔ قبل ازیں 2017میں 75جبکہ 2016میں 104بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔

Shares: