بھارت وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا جواب دینے کا اختیار استعمال کرے گا۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیرکا مسئلہ اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کیا مودی نے سوچا ہے کہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے بعد کیا ہوگا؟ کیا وہ بھارت کی حاکمیت تسلیم کر لیں گے؟
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جب کرفیو ہٹا تو وہ قتل عامہ ہوگا کیوں کہ وہاں نو لاکھ فوجی تعینات ہیں، کیا کسی نے سوچا ہے کہ کشمیر میں قتل کے بعد کیا ہوگا۔ کشمیر میں عوام کو جانوروں کی طرح رکھا جارہا ہے، کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں ایک اور پلوامہ ہوگا جس کا الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر شدت پسندی کی طرف آیا تو اس کی وجہ اسلام نہیں ناانصافی ہوگی، جب ناانصافی ہوتی ہے تو انسان انتہائی قدم اٹھانا ہے، ناانصافی کے خلاف انسانی ردعمل کا تعلق مذہب سے نہیں ہوتا ہے، کشمیریوں کو شدت پسندی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، بہت نازک وقت ہے، دو نیوکلیئر طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی۔