![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/09/WhatsApp-Image-2019-09-27-at-19.52.01-7.jpeg)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’عمران خان کشمیر کی آواز ‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستان میں یہ ٹاپ ٹرینڈ جبکہ بھارت میں ٹرینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹوئٹر کے صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور ان کی تقریر کے منتخب حصے ٹوئٹ کیے ہیں۔
اینکر حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے ہمیں عمران خان جیسا وزیراعظم دیا جس نے آج یہ ثابت کیا کہ وہ صرف پاکستان و کشمیر کے رہنما نہیں ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے رہنماہیں اور انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آوازوں میں سے ایک ہیں۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔
Thankful to Allah for blessing us with PM Imran Khan who today proved that he is not just a leader of Pakistan & Kashmir but a Leader for all Muslims & one of the biggest voices of Humanity & Islam. May Allah protect him. #UNGA2019#IKFinalTalkForKashmir #ImranKhanVoiceOfKashmir
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) September 27, 2019
دنیا میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف کا مران خان نے ٹوئٹ کی کہ عمران خان نے ابھی اقوام متحدہ میں نریندر مودی کے چیتھڑے اڑا دئے دنیا کو بتادیا کہ ۹۵ لاکھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اب بر صغیر کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جو پوری دنیا کو نگل لے گی عمران خان تقریر سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے آج ہر پاکستانی کو عمران خان پر فخر ہے۔
عمران خان نے ابھی اقوام متحدہ میں نریندر مودی کے چیتھڑے اڑا دئے دنیا کو بتادیا کہ ۹۵ لاکھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اب بر صغیر کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جو پوری دنیا کو نگل لے گی عمران خان تقریر سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے آج ہر پاکستانی کو عمران خان پر فخر ہے
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 27, 2019
پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال نے یوں ٹوئٹ کیا
وزیراعظم عمران خان نے بڑی ذہانت سے کشمیر کا مقدمہ لڑا، دوسروں کے برعکس اسلامو فوبیو پر بات کی جس پر کسی مسلم رہنما نے بات نہیں کی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI brilliantly fought the case of #Kashmir like never before at #UNGA2019. Unlike others he dared to talk about the Islamophobia which no other muslim leader has ever raised. #ImranKhanVoiceOfKashmir
— Syed Mustafa Kamal (@KamalPSP) September 27, 2019
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے لکھا کہ اگر اپنے سے سات گنا بڑے ملک کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے یا آخری دم تک لڑنے میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا۔تو ھم لا الہ الااللہ یعنی ایک خدا پر ایمان رکھنے والے آخری دم تک لڑیں گے۔اقوام عالم کی تاریخ میں شاید یہ کسی مسلمان رہنماء کا سب سے دبنگ اور جرات مندانہ خطاب ھوگا۔
اگر اپنے سے سات گنا بڑے ملک کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے یا آخری دم تک لڑنے میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا۔تو ھم لا الہ الااللہ یعنی ایک خدا پر ایمان رکھنے والے آخری دم تک لڑیں گے۔اقوام عالم کی تاریخ میں شاید یہ کسی مسلمان رہنماء کا سب سے دبنگ اور جرات مندانہ خطاب ھوگا ۔@ImranKhanPTI
— Javed Afridi جاوید آفریدی (@JAfridi10) September 27, 2019
ایک صارف عمیرعامر قادری نے لکھا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں آج کی تقریر قابل فخر ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اسلام، ناموس رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم، پاکستان، کشمیر اور دہشت گردی سمیت دیگر موضوعات پر ایک جامع تقریر کی ہے جس سے آج امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
عمران خان کی جنرل اسمبلی میں آج کی تقریر قابل فخر ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اسلام، ناموس رسالت مابﷺ، پاکستان، کشمیر اور دہشت گردی سمیت دیگر موضوعات پر ایک جامع تقریر کی ہے جس سے آج امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔#ImranKhanVoiceOfKashmir #UNGA2019 pic.twitter.com/u4VQxC4aKc
— Umair Amir Qadri (@iAmUmairAmir) September 27, 2019
وقاص اصغر نے عمران خان کی تقریر کے اس حصے کو اپنی ٹوئٹ کا حصہ بنایا ہے ،”بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کریگا تو یہ اسکی بھول ہے میں چپ نہیں رہونگا بھارت میں موجود 23 کروڑ مسلمان چپ نہیں رہینگے دنیا میں 1 ارب 80 کروڑ مسلمان چپ نہیں رہینگے. وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان“
"بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کریگا تو یہ اسکی بھول ہے میں چُپ نہیں رہونگا بھارت میں موجود 23 کڑوڑ مسلمان چُپ نہیں رہینگے دنیا میں 1 ارب 80 کڑوڑ مسلمان چُپ نہیں رہینگے. وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
میرے لیڈر نُو رَب دیاں رکھاں.#ImranKhanVoiceOfKashmir— Wqas__asghar (@WqasAsghar) September 27, 2019