ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیاگھرمیں شترمرغ کی ہلاکت کی اطلاع پر کمیٹی تشکیل دینے اور دو روز کے اندر وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ چڑیا گھر کے معاملات بہتر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے صورتحال بہتر نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھربچوں کیلئے تفریح گاہ ہے۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہتر کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں اور ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف سے چڑیا گھر کے مختلف معاملات پر فوری بہتری لانے کی ہدایات جار ی کیں ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں ہلاک ہو نے شتر مرغ کو لاہور سے تونسہ کے زیر تعمیر چڑیا گھر میں چھوڑنے کے لئے لایا گیا تھا جو مناسب نگہداشت نہ ہو نے کی جہ سے جان کی بازی ہار گیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سہ ماہی میں شیر کے نوزائیدہ بچے بھی ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر میں جان کی بازی ہار گئے تھے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف،انچارج چڑیا گھر ڈیرہ غازی خان میاں احمد نے بتایا کہ مذکورہ شتر مرغ تونسہ کے زیر تعمیر چریا گھر کے لئے لایا گیا تھا جس کی اچانک قدرتی طور پر موت واقع ہو گئی جس کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہو گا جبکہ صفائی کے اوردیگر معاملات پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے دستیاب وسائل کو ہر ممکن طریقہ سے استعمال میں لاکر چڑیا گھر کو عوام کے لئے پر کشش بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

- Home
- پاکستان
- ڈیرہ غازی خان
- ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کا چڑیا گھر کا اچانک دورہ ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار..