وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی طرف سے سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز
سائبر کرائم بل کے قوانین کی خلاف ورزی قابل سزا ہے جس کی آگاہی اور عوام میں شعوربیدار کرنے کے حوالے سے مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔ والدین بھی اپنے بچوں پر چیک کا نظام مرتب کریں۔این جی اوز، میڈیا، سول سوسائٹی اورسٹیک ہولڈرز وہاڑ ی پولیس کا ساتھ دیں تاکہ سائبر کرائم جسے واقعات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ اس جدید دور میں ڈیجیٹل اورسمارٹ کمیو نیکیشن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے انسداد کے لئے سائبر کرائم بل2016ء اب باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ وہاڑی پولیس نے سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطا ن المحمود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہ سائبر کرائم قانون کے تحت کسی بھی قسم کا استحصال، مجرمانہ رسائی، فحش پیغامات، دھمکی آمیز پیغامات اور ای میلز،کسی بھی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی،کسی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا، عریاں تصاویر /ویڈیواپ لوڈ کرنا، آن لائن حراساں کرنا یا نازیبا کمنٹس کرنا اورشہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی قابل سزا ہے جس کے لئے وہاڑی پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افرادمیں سائبر کرائم بل کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ویب سائٹ کے ذریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان دوستیاں عام ہو رہی ہیں اور پھر نازیبا تصاویر کے ذریعے ان خمیازہ بھی انہیں ہی بھگتنا پڑتا ہے۔

لہذا اس سلسلہ میں والدین بھی اپنے بچوں پر چیک رکھیں جبکہ آگاہی مہم اور سیمینار کے حوالے سے این جی اوز، میڈیا، سول سوسائٹی اورسٹیک ہولڈرز وہاڑ ی پولیس کا ساتھ دیں تاکہ سائبر کرائم جسے واقعات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ایک پیغام میں کہا کہ شہری اگر کسی گروپ/ سوشل میڈیا /انٹرنیٹ/فیس بک پر اپ لوڈ کوئی مواد دیکھیں تو اس کی فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں تا کہ انسداد کے لئے تحرک کیا جا سکے۔

Shares: