مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا‘جہانگیر اعظم

0
48

پشاور۔(اے پی پی)یونیورسٹی آف لکی مروت کے زیر اہتمام پبلک لائبریری میں یکجہتی کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ مؤثر انداز سے لڑا ہے، آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیرکے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کی مذمت میں پیش پیش ہے۔ سیمینار سے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر ایاز، ممتاز اردو شاعر پروفیسر ریٹائر محمد انور بابر اور پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان اور رجسٹرار انعام اللہ خان بھی موجود تھے۔ سکول طلبہ نے ٹیبلوز پیش کئے جبکہ یونیورسٹی طلبہ ثاقب خان، عالیہ الماس نے کہا کہ بھارت نے ڈیڑھ ماہ سے کرفیو لگا کر کشمیری عوام کو گھروں میں قید کررکھا ہے اور ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔سیمینار میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیری عوام اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،بھارتی وزیر اعظم کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

Leave a reply