عدالت کے احکامات کی تکمیل چاہیے ، پنجاب کےڈی سی اور سی ای اوز کے نام مراسلہ

0
49

لاہور : پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں‌میں زیادہ فیسوں کے مسئلہ پر لاہور ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل کرانےکےلیے پنجاب کے سیکرٹری تعلیم نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر اور سی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔

پری کا رقص پرستاردست و گریبان ، آفرین کی آفرین ہے

ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم نےڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کو نجی سکولوں کے جاری کردہ فیس ووچرز کو درست کرنےاور تمام اتھارٹیز کو ہفتہ وار اجلاس منعقد کرانےکی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف عدالت نے نجی تعلیمی اداروں کو اضافی فیسیں نہ دینے والےطلباء کو نکالنے سے بھی روک رکھا ہے

عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین

یاد رہےکہ پنجاب ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنےکا حکم دیا تھا، عدالت نے سیکرٹری تعلیم اور سی ای او ایجوکیشن سے چودہ اکتوبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کررکھی ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکیٹوازم پینل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

5 ویں کلاس کے سٹوڈنٹس کے امتحانی سسٹم میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ، کیا ہے یہ تبدیلی سب کو حیران کرگئی

Leave a reply