زرداری کی گرفتاری ؟ بکتر بند گاڑی عدالت پہنچا دی گئی
سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لئے بکتر بند گاڑی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دی گئی ہے
آصف زرداری گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ آج ہو گا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زردای کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے. چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، آصف زرداری آج عدالت میں پیش ہوں گے اور اگر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تو انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کیا جائے گا. زرداری کو عدالت سے جیل منتقل کرنے کے لئے بکتر بند گاڑی عدالت کے باہر نیب حکام نے پہنچا دی ہے. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. اسلام آبادہائیکورٹ کےچاروں اطراف خاردارتاریں لگائی گئی ہیں. کسی بھی غیرمتعلقہ افرادکواسلام آبادہائیکورٹ میں آنےکی اجازت نہیں دی جارہی .
عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی