وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت

0
44

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی طرف سے چمن میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے،

چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں‌ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے زخمیوں‌ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں‌ بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

Leave a reply