بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) فائرنگ
انصاف دینے والے ہی انصاف سے محروم۔ پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل کے گھر سیدھی فائرنگ۔ فائرنگ سے ملازمین اور اہل خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے ملزمان دھر لئے اور سفارشی فون آنے پر آزاد کر دیئے۔ پیٹی بھائی ایف آئی آر کروانے کے لیے در بدر۔ ذرائع کے مطابق محمد انیس انور سب انسپکٹر ، احمد شفیق انور پٹرولنگ پولیس کے گھر گلی نمبر 10 یعقوب آباد پر ملزمان نے صبح تقریبا” 4 بجے سیدھی فائرنگ کر دی۔تقریبا 5 فائر گیٹ میں سے آر پار ہوئے۔ انہیں ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یعقوب آباد کے علاقہ میں مختلف مقامات پر خوف و ہراس پھیلایا۔

معجزانہ طور پر پولیس ملازمین ، اہلخانہ اور اہل علاقہ محفوظ رہے۔ تھانہ سٹی بورےوالا پولیس نے کچھ ہی دیر بعد ملزمان دھر لیے تاہم سفارشی فون آنے پر سادھ کمزور اور چور طاقتور قرار پائے۔ پیٹی بھائی انصاف سے محروم ہو گئے۔اہل علاقہ میں عدم تحفظ اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔

Shares: