مرید کے :آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے میں تھانہ سٹی کے بالمقابل آبادی سلطان پارک میں دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کے کہنے پر سنگدل باپ نے تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں تین سالہ منیہا اور تین سالہ منیبہ کو زہر دیکر مارڈالا ۔
![]() | اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو |
مریدکا کہنا اس واقعہ نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، پولیس کےمطابق دوسری شادی کرنے کی وجہ سے افضل نے محبوبہ کی خواہش پر دونوں کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا اور انکی نعشوں کے قریب دہی چاول اور سرف بکھیر کر ڈرامہ رچا دیا کہ اس کی دونوں بیٹیاں رات کے باسے چاول یا کھیلتے سرف کھانے سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔
![]() |
واقعے کے بعد پولیس دو کمسن بچیوں کی ہلاکت پر فوری حرکت میں آئی اور فوری طور پر بچیوں کی نعشوں کو تحویل میں لے کر فرانزک ٹیم طلب کرلیا جس کی تحقیقات اور کیمکل رپورٹ کے بعدباپ کا جھوٹ سامنے آگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے تو مجرم نے انکار کیا مگر بعد ازان جب تفتیش کی گئی تو مجرم نے سارے کھیل کی تفصیل خود ہی بتا دی
![]() | پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟ |
مرید کے پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بیٹیوں کو زہر دیکر مارنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔مجرم کا کہنا ہے کہ اسے اس کی محبوبہ نے اس قدر گمراہ کردیا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اس شادی میں رکاوٹ خیال کرتا تھا