وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے

0
44

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے ، تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔بھارت کی ریاست بہار میں مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران خان پر قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 

بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

ریاست بہار میں مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔سدھیر نے الزام لگایا ہے کہ آرٹیکل370 کے اوپر عمران خان کا بیان بھارت میں انتشار پھیلا سکتا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے بعد وہاں خون کی ندیاں بہیں گی۔

 

عنوان: دہشتگردی کا دوسرا نام RSS—————آرزوئے سحر——–از–انشال راؤ

ریاست بہار میں مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے عدالت سے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ تھا کہ نسلی برتری کا دھوکہ انسان کو غلطی اور بھیانک فیصلوں کی طرف جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تھا کشمیر سے کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں پلوامہ جیسے حملے کا اندیشہ ہے جس کا الزام پاکستان پر لگایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں کے لوگ احتجاج کریں گے اور وادی میں موجود 90 لاکھ فوج ان کو روک نہیں سکے گی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کرفیو ہٹنے کے بعد عوام بھارت کی حاکمیت تسلیم کرلیں گے تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔

کامیاب سفارتقاری کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

ریاست بہار میں مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے اپنی درخواست میں‌کہا ہےکہ پاکستانی وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں‌ کہا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقوق نہیں دیے جا رہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ قرادادوں کے مطابق حل کرے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا اور سیاسی قیدی رہا کرنے ہوں گے۔درخواست گزار نے کہا کہ عمران خلاف مقدمہ درج کیا ورنہ وہ ہمیں‌بہت مارےگا

Leave a reply