اسلام آباد:آئیں پاکستانیو! سب مل کر اپنے وزیر اعظم کا شان دار استقبال کریں: جہانگیر ترین نے پیغام دے دیا ، اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دلیرانہ انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا۔
کامیاب سفارتقاری کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ
وزیر اعظم عمران خان کی امریکا سے وطن واپسی پر جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اعظم کام یاب دورۂ امریکا کے بعد کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بدل کر رکھ دیا۔
PM IK fought Kashmir's case like a true hero. His unequivocal speech at the UNGA helped transform Pakistan's image globally. Let's celebrate this win by giving him a hero's welcome tomorrow. 5 p.m, at the New Islamabad Airport. Don't forget to be there #WelcomeHomePMIK
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) September 28, 2019
“بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں بولتی ہیںکہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب” لاک ہے | ![]() |
---|
وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، وہ جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گے، جہاں وہ تین گھنٹے قیام کریں گے، اور ان کا رائل ٹرمینل پر استقبال ہوگا۔
![]() | عنوان: دہشتگردی کا دوسرا نام RSS—————آرزوئے سحر——–از–انشال راؤ |
دنیا جانتی ہے کہ ہمارے سب کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ شان دار طریقے سے لڑ کر دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں لوگوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے اور دنیا کو اس صورت حال میں فوری ایکشن لینا چاہیے۔کشمیریوں کے مؤقف کی درست ترجمانی کرنے، گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھی منایا گیا۔