کابل:افغانستان کا نیا صدر ، اشرف غنی ، عبداللہ عبداللہ یا پھر کوئی اور فیصلہ 17 کو متوقع ہے ، اطلاعات کےمطابق افغانستان میں عوام نے گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

کابل سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق افغان صدارتی الیکشن میں صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں، گزشتہ روز سخت سیکیورٹی میں افغان عوام نے صدارتی انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے

یاد رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر تین بجے تک تھا تاہم افغان الیکشن کمیشن نے ووٹ کا دورانیہ دو گھنٹے بڑھایا جس کے بعد پولنگ 5 بجے تک جاری رہی۔دوسری جانب افغان صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کیے گئے۔

پرامن الیکشن ہونے پر افغانستان کو پاکستان کی مبارک باد

Shares: